ماخذ: یو این اے
کوئٹہ (یو این اے) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
