ماخذ: یو این اے
بارکھان (یو این اے) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موثر اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ اطلاع ملنے پر بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں کی گئی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس اہم کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بشمول پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
