خضدار، سنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، نوشکی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

خضدار ٹریفک حادثہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خضدار کے مقام سنی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ خضدار، چککو کے مقام پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے کار میں سوار باغبانہ کے رہائشی محمد اسلم نوتانی، بلال احمد نوتانی، عبدالغنی نوتانی، عبد الوحید موسیانی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، جاں بحق ہونے والے باغبانہ کے رہائشی تھے۔ علاوہ ازیں نوشکی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، نوشکی پولیس نے لاش ٹیچنگ اسپتال منتقل کی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھ دیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔