محکمہ جنگلات میں بدعنوانی کے ذمہ داروں کو سزا دی جاچکی، انکوائری کمیٹی کی ضرورت نہیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی

ماخذ: یو این اے

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ قبل صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی جانب سے اسمبلی فلور محکمہ جنگلات کے پوسٹوں میں کرپشن کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے اس مسئلے کو پوائنٹ آرڈر نشاندہی کی جس پر اسپیکر نے دو روز میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ہفتے کو اجلاس میں اسپیکر نے ایوان کو بتایا کہ محکمہ جنگلات کے تمام ذمہ داروں کو سزا دی جاچکی ہے اس حوالے سے ہمارا اجلاس بھی ہوا جس کی وجہ سے کمیٹی کی ضرورت نہیں پڑی اس لیے کمیٹی کی ضرورت نہیں، اس طرح بے روزگارنوجوانوں کی امید بھی دم توڑ گئی۔