ماخذ: این این آئی
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جاری طلبا کے احتجاج کا ذمہ دار اسلام اور بڑے پیمانے پر ہونے والی نقل مکانی (امیگریشن)کو قرار دے دیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاکہ فرانس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بے قابو نقل مکانی کانتیجہ ہے، یہ احتجاج اسکولوں کے بارے میں نہیں، یہ اس بارے میں ہے کہ اسلام ایک عظیم ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں طلبا تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر ملک بھر میں ایک ہفتے کےلئے اسکول بندکردیے گئے۔ 2ہفتوں سے جاری مظاہروں میں 5ہزار افرادگرفتار کیے جاچکے ہیں۔فرانسیسی سرکاری ٹیلی ویژن فرانس 24کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں ہونے والے سخت مقابلے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل اپنے عالمی دائیں بازو کے بیانیے کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہونے والی بدامنی کی تشریح دوسرے ممالک کو اپنے انداز میں نہیں کرنے دینی چاہیے، اگر ہم اپنی کہانی خود نہیں لکھیں گے تو دوسرے لوگ اسے ہمارے لیے لکھیں گے۔
