سعودی عرب میں 2 ہوائی اڈوں پر حملے، تین افراد ہلاک، 36 زخمی ہوئے، سعودی سول ایوی ایشن

سعودی عرب میں 2 ہوائی اڈوں پر حملے

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ چھ اور سات اکتوبر کی درمیانی شب دونوں ہوائی اڈوں کی تنصیبات کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ابھا ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں مراکشی اور الجزائر کی شہریت رکھنے والی دو خواتین ہلاک جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ زخمیوں میں سعودی شہریوں اور مقیم افراد کے علاوہ بنگلا دیشی اور فلپائنی شہری بھی شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے۔