کوئٹہ، سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق، ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق ، ذرائع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگیا۔ تیزاب سے متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر ولد حبیب اللہ ناصر کا تعلق ضلع دکی سے بتایا جارہا ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر ہیں جنکی سرجری میں ٹریننگ چل رہی تھی تیزاب پھینکنے سے ان کی چہرہ ، سینہ اور بازو شدید متاثر ہیں ڈاکٹر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔