ماخذ: این این آئی
قلات(این این آئی)خالق آباد منگچر کے علاقے لاپتا ہونے والے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری گھر پہنچ گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق منگل کو خالق آباد منگچر میں ایس ایچ او خالق آباد پولیس تانہ علی اصغر نجی گاڑی میں تھانے سے معمو ل کے گشت پر روانہ ہوئے جو بعد ازاںلاپتا ہوگئے اوران سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے جب منگل کی شام کو اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناءڈیرہ مراد جمالی ربی کے رہائشی دو نوجوان بھاگ جاتے ہوے راستے سے پر اسرار طور پر لاپتا، ورثاءنے قرآن پاک اٹھا کر ان کی واپسی کی استدعا کردی، پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربی کینال ایریا کے گوٹھ غلام مصطفی پھز کے ریائشی دو نوجوان بلال احمد پھز اور حامد علی پھز 27 ستمبر کو بھاگ کے لیے روانہ ہوئے اور راستے میں پر اسرار طور پر لاپتا ہوگئے، دس روز گزرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ چل نہیں سکا، ان کے موبائل فون بھی بند جارہے ہیں دونوں نوجوانوں کے ورثاءنے قرآن اٹھا کر استدعا کی ہے کہ ان کو واپس کیا جائے ۔
