حکومت بلوچستان نے سردیوں کیلئے ہفتے میں پانچ دن دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا

حکومت بلوچستان

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی)، حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام انتظامی محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کی عمومی معلومات کے لیے مطلع کیا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم کے دوران 15 اکتوبر 2026ءسے 14 اپریل 2027ءتک پانچ روزہ دفتری ہفتے کی بنیاد پر سرکاری دفاتر کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے۔ پیر تا جمعرات کو صبح 08:30 بجے سے شام 04:00 بجے تک، جبکہ دوپہر 01:30 بجے سے 02:00 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعہ کو صبح 08:30 بجے سے دوپہر 03:30 بجے تک، جبکہ 01:15 بجے سے 02:15 بجے تک نمازِ جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا اسی طرح ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ اوقات کار اسپتالوں اور تعلیمی اداروں، جن میں یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکول شامل ہیں، پر لاگو نہیں ہوں گے۔ تاہم محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے منسلک دفاتر چھ روزہ دفتری ہفتے کی بنیاد پر صبح 08:30 بجے سے دوپہر 02:30 بجے تک، جبکہ جمعہ کے روز صبح 08:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔