پنجاب حکومت کے منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

’اپنی چھت، اپنا گھر‘

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے پروجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسقط میں یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا۔ دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باﺅرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے میئر صادق خان بھی اسکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی طور پر اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر مسقط مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان نے2007 میں پہلی مرتبہ یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، اس پروگرام کے ذریعے غریب افراد کو چھت کی نعمت مل رہی ہے۔ ریکارڈ مختصر مدت میں 2 لاکھ سے زائد افراد’ اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کے تحت قبضہ حاصل کرچکے ہیں، اس پروگرام کے تحت 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔