کچلاک تا سریاب جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا

جناح پیپلز ٹرین انجن

کچلاک (بلوچستان نیوز) کچلاک تا سریاب جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا، حکام کا موقف ہے کہ پٹڑی کی نٹ بولٹ آدھی رات کو چوری ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، تاہم اصل وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگی۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

محمد یوسف
رپورٹر
محمد یوسف

محمد یوسف روزنامہ بلوچستان نیوز کے رپورٹر ہیں اور کوئٹہ سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔ انہیں صحافت کے شعبے میں 15 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ کوئٹہ اور گرد و نواح کے واقعات، مقامی مسائل اور تازہ ترین خبروں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔