اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات مذاکرات کامیاب۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میزبانی میں مذاکرات میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا تو وفاقی وزیر امیر مقام نے سہیل آفریدی کے ٹویٹ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہم نے کل اپوزیشن سے آگے بڑھنے کےلئے لانگ مارچ منسوخ کرنےکی بات کی تھی، آج سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا ٹویٹ کردیا۔ حکومتی وفد نے شکوہ کیا کہ سینیئر حکومتی اکابرین سے متعلق نازیبازبان بھی استعمال کی گئی، ایسے میں ہم کیا سمجھیں کہ اپوزیشن وفد کتنا با اختیار ہے؟ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جواب میں کہا کہ آپ وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹویٹ بارے کیا کہیں گے، کیا وہ درست ہے؟ اگر آگے بڑھنا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کا موقف ہے کہ ہم کھلے دل سے آئے ہیں اور مکمل با اختیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کریں تاکہ مذاکرات آگے بڑھیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے، لانگ مارچ ملتوی پر خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے کی تجویز پر غور ہے۔
