”مٹی دے باوے“ میں عینا خان اور فضل حسین کی پرفارمنس شاندار تھی، ماہرہ خان نے تعریف کردی

”مٹی دے باوے“

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ "مٹی دے باوے” کی تازہ قسط میں عینا خان اور فضل حسین کی جذباتی اداکاری کی کھل کر تعریف کردی۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے ایک منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں نوجوان اداکاروں کو داد دی اور کہا کہ انہوں نے سیریل کے ان کے پسندیدہ مکالموں میں سے ایک کو انتہائی عمدگی سے نبھایا۔ اداکارہ نے دونوں کی پرفارمنس کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ماہرہ کے مطابق یہ پرفارمنس ان کے خیال میں دونوں اداکاروں کے کامیاب کیریئر کی شروعات ہے۔ مداحوں نے بھی ماہرہ خان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے عینا خان اور فضل حسین کی اداکاری کو خوب سراہا۔ ’مٹی دے باوے‘ میں ماہرہ خان بِلو کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ عینا خان نوجوان بِلو اور فضل حسین نوجوان بالا کا کردار نبھا رہے ہیں۔