اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات، فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اپوزیشن اور حکومتی وفد کی ملاقات

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن اور حکومتی وفد کی بیٹھک اسپیکر چیمبر میں ہوئی تاہم پہلے روز فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور کل دوبارہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اپوزیشن وفد کا اسپیکر چیمبر پہنچنے پر سردار ایاز صادق نے استقبال کیا، اپوزیشن کی جانب سے علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجا شریک ہوئے جبکہ حکومتی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمن، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل تھے۔ اس کے علاوہ اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، رانا ثناءاللہ اور امیر مقام بھی حکومتی وفد کا حصہ تھے۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ابھی تو گفتگو شروع ہوئی ہے، دونوں فریقین متفق ہیں کہ آج کچھ نتیجہ نکالیں گے، باقی تفصیلات کے لیے ابھی صبر کریں۔