اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں موجود ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ قطری ثالثی کی کوششیں بھی کسی پیشرفت میں ناکام رہیں، حکام میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی بہت جلد ختم ہو جائے گی، تاہم تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں پیٹربلٹ موٹرز کے پلانٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو کوئی انتہائی مناسب اور دانشمندانہ قدم اٹھائے گا یا پھر زیادہ دیر تک اس کا وجود باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے کسی بھی معاہدے کی پاسداری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتا ہوں تو آپ اس کی پاسداری کریں گے، لیکن جب آپ ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اس کی پاسداری نہیں کریں گے۔
