بلوچستان کا مستقبل خاموشی نہیں، آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کا تقاضہ کررہا ہے، حاجی لشکری رئیسانی

حاجی لشکری رئیسانی

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کا تقاضہ کررہا ہے، ہم سب مل کر اپنے قومی مستقبل کا دفاع اور ان عناصر کا احتساب کریں جنہوں نے بلوچستان میں سیاسی نورا کشتی کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا اور ان کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹوئیٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ ہم ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کے عوام کے اجتماعی حقوق، وسائل، اختیارات اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے متحد ہوں، بلوچستان کا مستقبل خاموشی نہیں، بلکہ آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے۔