پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق پابندیوں کے تمام نظام پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔ ایران امریکا جنگ سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مستقل اور تعمیری رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اورامریکا کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے، ایران امریکا تنازع کا حل مذاکرات اور سفارت کاری سے نکالنے کی ضرورت ہے۔