لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔ عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔ لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کیلئے اکسانے پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
