کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں زاہد علی بگٹی کی قیادت میں علاقائی عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، ایسٹ اور ویسٹ ڈیرہ بگٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، روزگار ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وفد نے علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے حوالے سے مختلف امور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان بھر میں ترقیاتی عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
