ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زیر تعمیر بی آر سی یونیورسٹی کی عمارت میں دو زور دھماکے علاقہ لرز اٹھا اردگرد کے عوام مین زردست خوف وہراس تعمیراتی کاموں میں مصروف مستری مزدور بال بال بچ گئے تعمیراتی کام رک گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے علاقے کا محاصرہ سرچ آپریشن جاری پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر واقع 18 پواینٹ زیر تعمیر بی آر سی یونیورسٹی کی عمارت میں نا معلوم مسلح افراد نے بارودی مواد کے ذریعے دو دھاکے کیے دھماکے اس قدر زور دار تھے کہ انکی اواز دور دور تک سنی گئی جس سے گردونواح کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ تعمیراتی کام کے دوران مستری مزدور بال بال بچ گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی فوری اطلاع موصول نہ ہوسکی ۔
ڈیرہ مراد جمالی، زیر تعمیر بی آر سی یونیورسٹی کی عمارت میں دو زور دار دھماکے، تعمیراتی کام رک گیا
