سوراب، تین روزہ تبلیغی اجتماع، اختتامی دعا کے دوران بلوچستان میں امن کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں

سوراب، تین روزہ تبلیغی اجتماع

سوراب (ویب ڈیسک) سوراب میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتامی دعا کے ساتھ پرامن طور پر اختتام۔ سوراب تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتامی دعا کے موقع پر اجتماع گاہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہزاروں شرکاءاشک بار آنکھوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے رہے، دعا کے دوران متعدد افراد زار و قطار روتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی، رحمت اور بخشش کے لیے بارگاہ الٰہی میں التجائیں کرتے رہے، جبکہ اجتماع گاہ میں روحانی و جذباتی کیفیت طاری رہی۔ اختتامی دعا میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان، سلامتی، استحکام، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے دوران امت مسلمہ کی سربلندی، مظلوم مسلمانوں کی مدد، ملک میں امن و استحکام اور بارانِ رحمت کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔ اجتماع کے اختتام پر شرکاءاپنے علاقوں کو روانہ ہونا ہوگئے۔ واپسی کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباو¿ بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گوادر میں تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گوادر اجتماع گاہ میں تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجتماع 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منعقد ہوگا، جس میں مختلف علاقوں سے شرکاءکی شرکت متوقع ہے۔