سوراب، دشت گوران میں شاہراہ پر پل دھماکہ خیز مواد سے تباہ

سوراب (یو این اے) پولیس ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے تحصیل دشت گوران میں قومی شاہراہ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے کی زد میں آ کر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔