کھڈ کوچہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مقامی ہوٹل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

کھڈ کوچہ دھماکہ

کوئٹہ (آن لائن) کھڈ کوچہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مقامی ہوٹل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت اور قریبی ٹیوب ویلز کے سینکڑوں سولر پینل تباہ ہوگئے۔ اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے قریب واقع مدینہ ہوٹل کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور قریبی ٹیوب ویلز کے 250 سولر پلیٹ تباہ ہوگئے اس کے علاوہ قریبی دکانوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔