کوئٹہ، پشاور ( ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا۔ دوسری جانب بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد این40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
سیکورٹی فورسز کی باڑہ اور چاغی میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانوں کو تباہ کردیا
