بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی عارضی طور پر روک دی گئی

بلوچستان سرکاری ملازمین

کوئٹہ (یو این اے) تمام سرکاری ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل فی الحال عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق، جولائی میں اعلان کردہ تنخواہ اور الانسز میں 7 فیصد اضافے سے متعلق بقایا جات (arrears) کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اس وقت زیرِ التوا ہے۔ اسی تکنیکی اور انتظامی وجہ کی بنا پر اکانٹنٹ جنرل (AG) بلوچستان کے دفتر نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اضلاع میں تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل فی الحال معطل رکھا جائے۔اے جی آفس کی جانب سے مطلوبہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد حتمی منظوری اور نئی ہدایات جاری ہوتے ہی تمام اضلاع کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل فوری طور پر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔