نوشکی (آن لائن) نوشکی کے علاقے احمد وال میں قومی شاہراہ کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4 ارفراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مہاجرین کو لے جانے والے ڈبل سیٹر پک اپ گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افغان مہاجر جاںبحق، چار افراد زخمی ہوگئے، جاںبحق اور زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا نوشکی میں دن دہاڈے ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈکیت عیسیٰ چاہ اسٹاپ پر دکان میں موجود افراد سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
نوشکی، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی، دکان میں ڈکیتی کے دوران ملزمان لاکھوں روپے لے اڑے
