کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتون کلچر ڈے پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی کی پشتون برادری کو مبارکباد۔ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پشتون ثقافت بلوچستان کے تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ پشتون ثقافت اپنی شاندار روایات، مہمان نوازی، رواداری اور بھائی چارے کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے۔ پشتون عوام نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔ صوبے کی تمام اقوام اور ثقافتیں بلوچستان کی خوبصورتی اور اجتماعی شناخت کا حصہ ہیں۔ ثقافتی روایات اور ورثے کا تحفظ ہماری نئی نسل کی اپنی شناخت سے وابستگی مضبوط کرتا ہے۔ پشتون کلچر ڈے باہمی احترام، رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں اپنی ثقافتی روایات کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام اور ثقافتوں کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون بھائیوں اور بہنوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
پشتون کلچر ڈے پر مبارکباد، ثقافت بلوچستان کے تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے، ظہور بلیدی
