کوئٹہ، اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک

کوئٹہ، اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) اغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک۔ کوئٹہ، اغبرگ کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔