سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ سعودی محکمہ پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔