راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، سعودی سلامتی کیلئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر کھڑا ہے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے بھی پاکستان پرعزم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان علاقائی ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحران کا پرامن اور مذاکراتی حل تلاش کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم ہے، سعودی بھائیوں کی ضرورت اوردرخواست کے مطابق پاکستان ہر ممکن اقدام کرے گا۔
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
