چمن، حادثے کے باعث گاڑی میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پالیا، ایک شخص جاں بحق

چمن، حادثے کے باعث گاڑی میں آتشزدگی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

چمن (ویب ڈیسک) چمن مین ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق خان اچکزئی کے مطابق چمن مین ہائی وے پر DHA کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک کار میں آگ لگنے کی اطلاع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ چونکہ گاڑی میں آگ پیٹرول پمپ کے سامنے لگی تھی، اس لیے آگ کے پیٹرول پمپ تک پھیلنے اور بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔ تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے نقصان سے بچاو¿ ممکن ہوا۔ افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔