ماخذ: این این آئی
تہران (این این آئی) ایران نے برطانیہ کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاجبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو بھی دشمن گروپ قرار دے دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی اسرائیلی جنگ میں برطانیہ کی حمایت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانب برطانیہ نے رواں سال جولائی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ برطانوی فیصلے کے تحت ملک میں پاسدارانِ انقلاب کی مدد کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
