کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کیلئے دعائیں کرنے والے مفاد پرست عناصر کس منہ سے انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کا نام لے رہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی نے کبھی بھی اقتدار کیلئے اپنا ضمیر نہیں بیچا اور نہ کبھی دہشتگردوں کے خوف سے اپنا نظریہ بدلا۔ بلوچستان کا بچہ بچہ آج حقیقت اور سچائی سے آگاہ ہے، اقتدار کے لیے وزیر اعظم کا ڈرائیور بننے والے تاریخ کو مسخ نہیں کرسکتے۔
اقتدار کے لیے وزیر اعظم کا ڈرائیور بننے والے تاریخ کو مسخ نہیں کرسکتے، بابر یوسفزئی
