اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکورٹی کےلئے صوبوں سے مدد مانگ لی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ سیکرٹری نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھتے ہوئے تینوں صوبوں سے مجموعی طور پر ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب کرلیے۔ کابینہ ڈویژن نے صوبوں سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار، بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار بھجوائے جائیں۔ تینوں صوبے پولیس اہلکاروں کو 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کریں گے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکورٹی کےلئے صوبوں سے پولیس اہلکار طلب کرلیے
