کوئٹہ (آن لائن) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے پشین کے علاقے سرانان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور بارود برآمدکرلیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ا نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سرانان میں 6 مبینہ دہشت گرد مارے گئے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور بارود برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے ہلاک دہشتگرد گزشتہ کچھ عرصے سے فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مستونگ میں کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے گاڑی تباہ کردی سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن فتنہ الہندوستان تھری کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اس کی گاڑی کو کواڈ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور گاڑی تباہ کردی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مستونگ اور پشین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی
