حکومت نے تین روز میں پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 88 پیسے کا اضافہ کردیا

پیٹرول قیمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 72 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10 ستمبر کے لیے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھی۔