کھڈ کوچہ کے مقام پر شاہراہ کی بندش، کراچی اور خضدار سے آنیوالی ٹریفک معطل

کھڈ کوچہ کے مقام پر شاہراہ کی بندش

کوئٹہ (یو این اے) کراچی اور خضدار سے آنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو گھنٹوں سے زائد مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں مسافروں کے لیے نہ پینے کے پانی کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی قریب کوئی ہوٹل یا دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس صورتحال کے باعث خواتین، بچے، بزرگ، مریض اور دیگر مسافر شدید اذیت، پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مسافروں کی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آمدورفت بحال کی جائے اور جب تک راستہ کھولا نہیں جاتا مسافروں کے لیے پینے کے پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔