کوئٹہ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران 4 افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز جوائنٹ روڈ پر معمولی تکرار پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔