راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق دن کے سوا 11 بجے مال روڈ راولپنڈی میں دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دن سوا 11 بجے مال روڈ راولپنڈی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی میں حملہ آور کو جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، دہشت گرد کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔
راولپنڈی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک، تعلق پی ٹی آئی سے تھا، پولیس ترجمان
