کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے انجمن تاجران بلو چستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تاجر معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے۔ مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ تاجر احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ہمارے ساتھ بیٹھے۔ تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ صدر انجمن تاجران عبدالرحیم آغا نے کہا کہ آج ہم ایک نیتجے کو پہنچ چکے ہیں۔ 986 دکانداروں اور حلیم پلازہ کے مسائل حل کرنے کی یقین د؟انی کروائی گئی ہے۔ امید ہے کہ تاجروں کے مسائل ہونگے۔ حکومت کی یقین کے بعد احتجاج موخر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات جائز ہیں، مسائل حل کیے جائیں گے۔ شہداءزیارت کمیٹی میں آل پارٹیز کے رہنما شریک تھے۔ بلوچستان کے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ سب کا مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے۔ جہاں کرفیو اور آپریشن کی ضرورت ہوئی کریں گے۔ بدامنی پھیلانے کے حوالے سے دہشتگرد کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کرائم کے بعد اپنے گھر میں نہیں بیٹھتا۔ اسماءجتک کے والد کے قتل میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تاجروں کے مطالبات جائز ہیں، مسائل حل کریں گے، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو
