کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے 6 اضلاع ژوب، لورالائی، سبی، قلات، خضدار اور حب میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 9 اگست کو منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 11 جنرل نشستوں پر 39 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ 12 ہزار 357 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 6 ہزار 485 مرد اور 5 ہزار 872 خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کے لیے 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 5 مردانہ، 5 خواتین اور 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 10 کو حساس اور 2 کو نارمل قرار دیا گیا ہے، متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران بھی تعینات کر دیے ہیں جبکہ شفاف، پرامن اور منصفانہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل اور انتخابی ضابط اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
بلوچستان کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 5 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار
