حب (بلوچستان نیوز ڈیسک)حب ساکران روڈ غریب آباد کے قریب سڑک کنارے سے عمر رسیدہ شخص کی لاشش برآمد، شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر ایدھی رضاکاروں نے ساکران روڈ غریب آباد کے قریب سڑک کنارے سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا۔ بعدازاں جس کی شناخت ہیبت خان سکنہ بیلہ کے نام وپتہ سے ہوئی تاہم موت کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
حب ساکران روڈ سے بیلہ کے رہائشی 60 سالہ شخص کی لاش برآمد
