کوئٹہ (ویب ڈیسک) خاران میں مبینہ حملے کی اطلاع کے بعد بلوچستان بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ہنگامی الرٹ میں تمام افسران کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر پہنچنے، پولیس اسٹیشنز پر نفری بڑھانے اور اہلکاروں کو اسلحے سمیت ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریڈ زون، ہیڈ کوارٹرز، اے ٹی ایف، سیکورٹی اور ٹریفک پولیس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی جبکہ شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور سیکورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس اسٹیشنز پر نفری بڑھانے کی ہدایت
