اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے آج ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 13 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 94 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 324 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 382 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 382 روپے 79 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے روز 13 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
حکومت نے 13 اگست کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل میں اضافہ کردیا
