اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 28 جولائی کےلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386.83 فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے پیٹرول ایک روپے کم، ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
