ژوب (نامہ نگار) مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ژوب پولیس ذرائع کے مطابق لکابند کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شمس الحق کبزئی سکنہ کاخاو شمامزئی عمر تقریباً 50 سال کے نام سے ہوئی، لاش کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
