وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اسکول کے قیام کے لیے سمری فوری طور پر منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت جاری۔ کلی ببری میں گرلز اسکول کے قیام کی یقین دہانی وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداءکی تعزیت کے موقع پر کرائی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ کلی ببری میں اسکول کے قیام سے طالبات کو اپنے علاقے میں معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے ہر بچے اور بچی تک تعلیم کی سہولت پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔