دالبندین: بلو چستان کے ضلع چاغی کے علا قے د البندین میں فٹ با ل میچ کے دوران لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے قبائلی شخصیت زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دالبندین میں فٹ بال میچ کے دوران بچوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں قبائلی شخصیت حاجی خدائے نظر محمد حسنی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔
دالبندین میں فٹ با ل میچ دوران لڑائی, فائرنگ سے قبائلی شخصیت زخمی
