کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی پہاڑی علاقے شعبان میں فورسز کو دوران آپریشن چار لاشیں ملی ہیں، ان چار لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں میں سے دو کی شناخت اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد اور سابق کارپورل سی ٹی ڈی خلیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس ایف انسپکٹر زبیر اور خلیل احمد 28 جون کو جناح ٹاﺅن سے لاپتا ہوئے تھے، جبکہ دو دیگر لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
کوئٹہ سے اغوا اے ایس ایف انسپکٹر سمیت 4 افراد کی لاشیں شعبان کے پہاڑوں سے برآمد، پولیس
