قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، بلیدہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ کلی بدوان میں فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق۔ فائرنگ کا واقعہ آج علی الصبح پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کمانڈر عبیداللہ، ایمل، شاہد اور ضیاءالرحمان شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک اور واقعے میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلیدہ الندور میں مسلح افراد کے فائرنگ سے سہیل ابراہیم جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، بلیدہ میں فائرنگ کے واقعات، 9 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس
